31 اگست 2012 - 19:30

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے ہاتھوں 7 شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے خلاف منعقد ہونے والی احتجاج ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 شیعہ مومنین زخمی ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق آج صبح ہزار گنجی سبزی روڈ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں 5 مومنین اور اختر آباد میں 2 شیعہ مومنین کی شہادت کے خلاف کوئٹہ شہر میں مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ ہزارہ ٹاون سے نکالی جانے والی ریلی ہر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے مُسلح دہشتگردوں نے حملہ کردیا حملے کے نتیجے میں 3 شیعہ مومنین زخمی ہوگئے جہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق شہیددوں کے جنازے کے ہمراہ UNO آفس کی طرف رواں دواں ہیں۔ ہزاروں مومنین کی موجودگی میں عظیم الشان احتجاجی ریلی بلند شکاف نعروں کے ساتھ جاری ہے

کوئٹہ میں نہایت سخت کشیدگی پائی جاتی ہے کوئٹہ کے رہائشی عوام کا کہنا ہے کہ ریاستی خفیہ ایجنسیاں شیعہ نسل کشی میں ملوث ہیں، جمہوری حکومت ان ریاستی اداروں کے سامنے خوفزدہ نطر آتی ہے.

.....

/169